سجاول میں صفائی کانظام درہم برہم،شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:49

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء)سجاول میں صفائی کانظام درہم برہم ہے شہرکے مین روڈ پر مچھلی مارکیٹ، ماموں لاڈو چوک، محمدی مسجد ، عیدگاہ، نیشنل بنک ،سندہ بنک، بس اسٹاپ سمیت کئی علاقوں میں گٹر پلٹ گئے ہیں اور وہاں سے پیدل چلنابھی دشوار ہوگیاہے ، جبکہ اندرون شہر گندگی کے پہاڑ جمع ہیں اور گٹروں سے گلیاں بھر گئی ہیں، تاہم ٹاؤں عملہ لاپتہ ہے ،جبکہ ٹی ایم او بھی غیر حاضر ہے، علاوہ ازیں گندگی کی شکایت کرنے پر ٹاؤن کے سینیٹر ی انسپکٹر نے چند نجی ملازمین کی مدد سے شہرکے اندر پرانا مدرسہ ہاشمیہ کے قریب گنجان آبادی میں مزید کچرا ڈمپ کرانا شروع کردیاہے جس کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کی ، شہریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملازم سیاسی بنیادوں پر شہریوں کے لئے عذاب بناہوا ہے ،اور اس نے بھتہ خوری ،کے ساتھ شہریوں کومزید پریشانی میں مبتلاکرنا شروع کردیاہے جس کے خلاف کاروائی کی جائے ،اس ضمن میں جب اے ڈی ایل جی سجاو ل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہواکہ موصوف کافی عرصے سے ڈیوٹی سے لاپتہ ہے، اور ضلع کے تمام بلدیاتی اداروں کی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہے۔