مسلم لیگ (ن) نارتھ ایسٹ برطانیہ کے صدر راجہ خوشنود اعظم خان کے سما ہنی پہنچنے پر مسلم یوتھ ونگ کا والہانہ استقبال

پیر گلی سے سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں انہیں سما ہنی تک لایا گیا جہاں ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا

اتوار 26 اکتوبر 2014 17:28

سما ہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) نارتھ ایسٹ برطانیہ کے صدر راجہ خوشنود اعظم خان کے سما ہنی پہنچنے پر مسلم یوتھ ونگ کا والہانہ استقبال ، پیر گلی سے سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں سما ہنی پنڈال تک لایا گیا ، گزشتہ 25سالوں سے نااہل قیادت کی وجہ سے کارکنوں کا استحصال ہو رہا ہے مزید جوتیاں نہیں کھا سکتے میرٹ کا قتل عام ، سفارش رشوت کے کلچر کو اب برداشت نہیں کریں گے عوامی استحصال کرنے والوں کے حساب کا وقت آ گیا ہے حلقہ کے عوام میرا ساتھ دیں لوگوں کی تقدیر بدل دیں گے ، پاکستان امن پسند ملک ہے بھارت امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے پاک فوج ملکی مسلامتی کے لئے چوکس کھڑی ہے اور پوری کشمیر و پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کٹ مرنے کو تیار ہے نیا پاکستان بنانے کے خواب دیکھنے والے عمران خان اپنے سسرال اسرائیل میں جا کر نیا پسکاتن بنانے کا شوق پورا کریں اس پاکستان کو خراب نہیں ہونے دیں گے راجہ خوشنود اعظم خان کا جلسہ عام سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نارتھ ایسٹ برطانیہ کے صدر راجہ خوشنود اعظم خان جن کا تعلق حلقہ سما ہنی کے علاقہ ڈب سے ہے گزشتہ روز سما ہنی پہنچے تو مسلم یوتھ ونگ کی جانب سے ان کا فقید المثال استقبال کے گیا پیر گلی سے سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں انہیں سما ہنی تک لایا گیا جہاں ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جلسہ کی صدارت ماسٹر جمشید علیخان نے کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ خوشنود اعظم خان نے کہا کہ برطانیہ کا آرام و آسائشیں چھوڑ کر حلقہ کے عوام کی خدمت کے لئے سما ہنی آیا ہوں گزشتہ 256سالوں سے نااہل قیادت کے باعث کارکنوں کا استحصال ہو اب مزید جوتیاں نہیں کھا سکتے حلقہ سما ہنی میں میرٹ کی پامالی ، رشوت سفارش کلچر کا رود دورہ ہے قتل اغواء جیسے جرائم میں اضافہ ہوا ہے اور کسی کی عزت محفوظ نہیں یہاں کی سڑکات کھنڈرات کا سا منظر پیش کر رہی ہیں ادارے مفلوج ہو چکے ہیں عوام کو ان حالات میں نااہل قیادت کے سہارے نہیں چھوڑ سکتے مسلم لیگ ن نے اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف علم جہاد بلند کر دیا ہے محکمہ شاہرات کو دو ماہ کا وقت دیتے ہیں اگر سڑک پر کام شروع نہ ہوا تو چوکی کے مقام پر دھرنا دیں گے ضلع بھمبر کی تعلیمی انتظامیہ اپنا قبلہ درست کر لے اگر آج کے بعد ناجائز طور پر کسی ملازم کو تنگ کیا گیا تو دفاتر کا گھیراؤ کریں گے راجہ خشنود اعظم خان نے کہا کہ سالار جمہورت سردار سکندر حیات خان سما ہنی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے تھے اور سما ہنی کے لئے ریکارڈ کام کرائے ہم راجہ فاروق حید ر خان سے بھی ایسی ہی توقع رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ نے آج جس جذبے کا مظاہرہ کیا ہے ان کی سرپرستی کی جائے تو یہ حلقہ میں سیاست کا رُخ تبدیل کر سکتے ہیں انہون نے مزید کہا کہ کنٹرول لائن کے لوگ مجاہدانہ زندگی گزار رہے ہیں انہیں جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ان کی محرومیوں کے ازالے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھونگا کنٹرول لائن پر لوگوں کو تعلیم صحت جیسی سہولیات سے محروم رکھا گیا مسلم لیگ ن انہیں یہ سہولیات پہنچائے گی، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے راہنماء کیپٹن خان ندیم خان نے کہا کہ 62سالہ تاریخ میں آج کا دن منفرد حثیت رکھتا ہے مسلم لیگ یوتھ نے ثابت کر دیا کہ ہم زندہ ہیں تحصیل سما ہنی میں موجود مسلم لیگ سمیت تمام لیڈر عوام معیار زندگی بلند رنے میں ناکام رہے ہیں سب کی قیادت کو مسترد کرتا ہوں سما ہنی کے عوام کو راجہ خوشنود اعظم کی شکل میں مخلص قیادت میسر آئی ہے ان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ گزشتہ 25سالوں سے ہونے والی زیادتیوں ناانصافیوں کا زالہ ہو سکے اور میرٹ کی پامالی کا خاتمہ ممکن ہو سکے جلسہ سے ماسٹر جمشید علیخان ، راجہ التماس خان ، راجہ صداقت حسین، راجہ آصف تونین ، راجہ سجاد ایڈووکیٹ پونا و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :