انتظامات مکمل صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان آج نیلم پہنچیں گے

پیر 27 اکتوبر 2014 16:43

نیلم ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) انتظامات مکمل صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان آج نیلم پہنچیں گے مسلم کانفرنس نیلم پاور شو کرے گئی ضلع نیلم کے ہئڈ کوارٹر آٹھمقام کو دلہن کی طرح سبز ہلالی پر چموں سے سجا دیا گیا سابق وزراء الحاج سردار گل خنداں، محترمہ شمیم علی ملک، مفتی منصور الرحمان ، ملک سرور اعوان ودیگر جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے متحرک چلہانہ سے شاردہ تک کے کانفرنسی کارکنان آج آٹھمقام میں جمع ہوں گئے سردار عتیق خان کے استقبال کے لیئے قافلے باب نیلم پہنچیں گئے نیلم کی سرزمین یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان کے ترانوں سے لرزنا شروع ہوگئی صدر مسلم کانفرنس باڑیاں میں ملک سر ور اعوان کے استبالیہ او ر ملک یٰسین اعوان کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کریں گئے آٹھمقام میں مسلم کانفرنس کے جلسہ عام سے بھی خطاب کیا جائے گا آٹھمقام میں مسلم کانفرنس کے جلسہ کے لیئے اسٹیج سجا دیا گیا جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیئے مسلم کانفرنس کے اسٹیک ہولڈرز کی رابطہ مہم عروج پر سردار عتیق کا حالیہ جلسہ مسلم کانفرنس نیلم کے لیئے چیلنج بن گیا۔