سمندر ی طو فا ن نیلو فر کرا چی سے1200 کلو میٹر دو ر جنو ب کی جا نب ہے ،ڈی جی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھا ر ٹی سندھ

پیر 27 اکتوبر 2014 20:07

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) ڈا ئریکٹر جنر ل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھا ر ٹی سندھ سید سلما ن شا ہ نے کہا ہے کہ سمندر ی طو فا ن نیلو فر کرا چی سے 12سو کلو میٹر دو ر جنو ب کی جا نب ہے اور 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتا ر سے مغر ب کی جا نب بڑھنے کی اطلا عا ت ہیں ۔ ڈی جی سید سلما ن شا ہ نے کہا کہ تما م محکمو ں کو پیشگی اطلاعا ت دے دی گئی ہیں کہ جمعہ اور ہفتہ کی در میا نی شب سمندری طو فا ن کرا چی کی جا نب بڑھ سکتا ہے جس کے لئے تما م احتیا طی تدا بیر کر لی جا ئیں ۔

انہو ں نے کہا کہ ما ہی گیرو ں کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ 28اکتو بر تک ساحل پر وا پس آجا ئیں تا کہ کسی بڑے جا نی نقصا ن سے بچا جا سکے ۔انہو ں نے کہا کہ سا حل سمندر پر نہا نے کی پابندی لگا نے کے لئے بھی متعلقہ ادا رو ں کو آگا ہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ سمندر ی طو فا ن کے خطرے کے پیش نظر آج برو ز منگل 28اکتو بر کو ایک ہنگا می اجلا س سا ڑ ھے گیا ر ہ بجے پی ڈی ایم اے سندھ کے ہیڈ آفس میں طلب کیا گیا ہے جس کے لئے سیکریٹری بحا لیا ت ،سیکریٹری ہیلتھ ،سیکریٹری ایریگیشن ،سیڈا ،بور ڈ آف ریونیو ،کمشنر کرا چی ،ڈپٹی کمشنرز ،چھیپا ،ایدھی فا ؤ نڈیشن ،ڈی جی کینپ ،فشرفو ک فو ر م ،فشر مین سجاگ فور م ،میری ٹا ئم سیکیو ر ٹی ایجنسی ،کلفٹن کنٹو منٹ بو ر ڈ ،ڈیفنس ہا ؤ سنگ اتھا ر ٹی ،کو سٹ گار ڈ ز ،رینجرز ، نیوی اور فا ئیو کو ر ہیڈ کو ارٹر کو اجلا س میں شر کت کی دعو ت دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :