برطانوی ارکان پارلیمان بھارتی وزیر اعظم کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرینگے

منگل 28 اکتوبر 2014 22:03

برطانوی ارکان پارلیمان بھارتی وزیر اعظم کے خلاف عالمی عدالت انصاف ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء)برطانوی ارکان پارلیمان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے پیش نظر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کا اعلان کیا ہے۔ لند ن میں برطانوی ارکان پارلیمان کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ارکان نے کشمیریوں کے لیے حق خود ارادیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لندن مارچ اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گاتاہم جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں کامیاب مارچ سے دنیا بھر کو یہ پیغام گیا کہ کشمیری عوام مظلوم ہیں۔ اس سے قبل برطانوی ارکان پارلیمان اور مختلف پارٹیوں کے نمائندوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لندن مارچ میں شرکت کی۔