بھارتی فائرنگ سے چودھری محمد دین کی وفات پر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا لواحقین سے اظہار تعزیت

بدھ 29 اکتوبر 2014 17:50

کہوٹہ /حویلی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر برقیات راجہ فیصل ممتا زر اٹھورنے بھارتی فائرنگ سے چوہدری محمد دین آف چڑی کوٹ کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ آئے روز بھارتی فائرنگ سے نہتے شہریوں کی ہلاکت روز کا معمول بن چکا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ سیز فائزلائن پر کشمیریوں کے قتل کا نوٹس لیا جائے ۔ انہوں نے کنٹرول لائن پر آباد لوگوں کے دلیرانہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو آخر کار کشمیر چھوڑنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :