ریاست میں زراعت ولائیو سٹاک کی ترقی کیلئے ویژن 2020پر عمل درآمد شروع ہو چکا ،سید بازل علی نقوی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 16:12

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) وزیر اطلاعات ،زراعت ولائیو سٹاک سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ ریاست میں زراعت ولائیو سٹاک کی ترقی کے لئے ویژن 2020پر عمل درآمد شروع ہو چکا ۔ڈیری فارمز کا آغاز ہو چکا ،پولٹری فارمز کے علاوہ زرعی اجناس کے لیے بھی قرضوں کے پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں۔لائیو سٹاک کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،اس کی ترقی ،کسانوں کی خوشحالی اور محکمے کو فعال بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

لوگوں کو چاہیے کہ وہ کاشتکاری ،مرغی بانی اور جانوروں کی افزائش پر توجہ مرکوز کریں ہم کب تک راولپنڈی اور مانسہرہ کی منڈیوں کی طرف دیکھتے رہیں گے ۔کچن گاڈنز کو فروغ دیا جائے،محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی اچھی ہے افسران مزید محنت کریں ،انہوں نے ان یہ بات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

وزیر لائیوسٹاک نے کہا کہ اس سے پہلے محکمہ نے 50ہزار مرغیاں تقسیم کرنے کا منصوبہ شروع کیاتھاجسے کامیابی سے مکمل کیا گیا ۔

جس کیلیے تمام حلقوں کے ارکان اسمبلی کی مشاورت بھی شامل تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد خواتین کو معاشی طورپر خودمختار بنانا تھا تاکہ ایک طرف تو وہ اپنے خاندان کی غذائی ضروریات پوری کرسکیں جبکہ دوسری جانب اس سے پیسے بھی کما سکیں۔انہوں نے کہا اب ڈیر ی فارمز شروع ہو چکے ہیں اس پروگرام کا مقصد بھی لوگوں کا معیار زندگی بلند کر نا ہے اور میں خود سارے پروگرام کی نگرانی کر رہا ہوں۔

سید بازل علی نقوی نے کہا کہ لوگوں میں اب یہ شعور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ہاتھ سے کام کرنے کو ترجیح دیں ہم کب تک راولپنڈی اور مانسہر ہ کی منڈیوں کی طرف دیکھتے رہیں گے گھروں میں سبزیاں اگائیں ،مرغیاں پالیں،پھلدار درخت لگائے جائیں ،زراعت کی طرف لوگ آئیں اس میں ہماری بقاء ہے۔انہوں نے جانوروں کی افزائش بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :