منگلا ڈیم کی تعمیر،توسیعی میں2بار قربانی دینے والے متاثرین پانی کی بوندبوند کو ترس رہے ہیں ،چوہدری جاویداقبال

جمعرات 30 اکتوبر 2014 16:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) آزادجموں و کشمیر چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری جاویداقبال نے کہا ہے کہ منگلا ڈیم کی تعمیراور توسیعی میں2بار قربانی دینے والے متاثرین پانی کی بوندبوند کو ترس رہے ہیں ۔پینے کے پانی کی شدید قلت کے باعث عوام مہنگے داموں ٹینکرمافیا سے پانی خرید نے پر مجبور ہے ۔میرپور میں گریٹر واٹر سپلائی اور سیوریج لائن بچھانے کا 6ارب کا منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا ہے ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور آزاد کشمیر کے نئے چیف سیکریٹری کو اس کانوٹس لیناچاہیے ۔میرپور کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں اس کا صلہ نہیں دیا گیا ۔جائز حقوق سلب نہیں ہونے دیں گئے ۔مسائل کے حل کے لئے ساری کمیونٹی کو یکجا کریں گے ۔سول سوسائٹی متحد ہے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مسائل پر بات کریں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس چیمبر میں کیا کہ آزاد کشمیر کے سنیئر صحافی محمد رمضان چغتائی اور فوٹو گرافر ز ایسوسی یشن کے صدر خالد ڈاراور چوہدری بشیر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چوہدری جاوید اقبال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے صنعت کاراور تاجربرادری نے ان کو جو مینڈیٹ دیا ہے ان کی توقعات پر پورا اتر نے کی کو شش کروں گا آزاد کشمیر میں انڈسٹری کو فعال بناکر سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کریں گئے ڈرائی پورٹ کے معاملے کو وفاقی حکومت کے نوٹس میں لاکر اس کو حل کر یں گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں میرپور آزاد کشمیر کا سب سے بڑا شہر ہے یہاں کے صنعت کاروں اور تاجر برادری اور عام شہری کے مسائل یکساں ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی متاثر تھا ہی مگر اب میرپور میں پانی کی شدید قلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔انہوں نے کیا کہ محکمہ وا ٹرسپلائی شہریوں کو پانی کی ترسیل میں ناکام ہے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ااور چیف سیکریٹری آزاد کشمیر کو اس کا نوٹس لیناچاہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرپورمیں سیوریج اور گریٹر واٹر سپلائی کومنصوبہ تاخیر اور کرپشن کا شکار ہو گیا ہے جتنی بھی کمیٹیا ں بنی رزلٹ صفر ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری مسائل پر سول سوسائٹی متحد ہے ۔ماضی میں بھی سوسائٹی نے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرپور کے حقوق کیلئے آواز بلند کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں اور نئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :