آزاد حکومت چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں مضبوط و متحد ہے ،محمود علی چوہدری

جمعرات 30 اکتوبر 2014 16:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید کے سٹاف آفیسر اورپی وائی او کے وائس چیئرمین محمود علی چوہدری نے کہا کہ آزاد حکومت چوہدری عبدالمجید وزیر اعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں مضبوط و متحد ہے اور ہم عوام کی خدمت کا اپنا ایجنڈا پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کے حل کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ بنایا اور پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی۔

تحریک آزادی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاک افواج ریاست کی افواج ہیں۔ ان کی حرمت پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔ ہماری کوئی برادری نہیں۔

(جاری ہے)

ہمارا قبیلہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ آج ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیوں اور سابق صدر شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ خیز قیادت کی وجہ سے یہاں تک پہنچے ہیں۔

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام نے جس طرح بھارتی انتخابات کو مسترد کر کے بھارت سے اپنی نفرت کا اظہار کیا ہے یہ بھارتی قیادت کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔ بھارت کشمیریوں کی بھارت سے نفرت کو دبانے کیلئے نوجوانوں کو ٹارگٹ بنا رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کی جیلیں نوجوانوں سے بھر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق اپنے حق خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ پاک افواج ریاست کی افواج ہیں اور یہ قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔

ان کی حرمت پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سٹاف آفیسر اورپی وائی او کے وائس چیئرمین محمود علی چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کوئی برادری ازم نہیں پیپلز پارٹی کے لوگوں کی برادری پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ برادری کے نام پر کوئی اختلاف نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کی سلامتی، جمہوریت کے تحفظ اور غریب عوام کو حق حکمرانی دلانے کیلئے اپنے جانوں تک کی قربانی دیدی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملکی ترقی، جمہوریت کے استحکام کیلئے ملک کو نیا وژن دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلاب برپا کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنا بھی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس طرح آزاد کشمیر کے قومی قدرتی وسائل کو ترقی دے رہی ہے آئندہ 10 سے 15 سال میں آزاد کشمیر حکومت خود کفیل ہو جائے گی۔پی وائی او کے وائس چیئرمین محمود علی چوہدری نے کہا کہ آزاد حکومت چوہدری عبدالمجید وزیر اعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں مضبوط و متحد ہے اور ہم عوام کی خدمت کا اپنا ایجنڈا پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کے حل کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ بنایا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد بھی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی حکومت نے 3 سال میں جتنے کام کیے اتنے ہمارے مخالفین نے 55 سال میں نہیں کیے۔ 3 میڈیکل کالجز، پانچ یونیورسٹیاں، کیڈٹ کالجز، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنسی سمیت شعبہ تعلیم میں میگا پراجیکٹس مکمل کیے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات کشمیریوں کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔ کشمیریوں کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے ذلیل و خوار ہو کر نکلنا پڑیگا۔