اپنا کماو غربت مٹاو پروگرام کا زبردست اقدام ہے،سید بازل علی نقوی

ہفتہ 1 نومبر 2014 17:28

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014)وزیر زراعت ،لائیو سٹاک و اطلاعات سید بازل علی نقوی کے اپنا کماو غربت مٹاو پروگرام کا ایک اور زبردست اقدام ،محکمہ لائیو سٹاک نے زمینداروں کو دیے جانے والے قرضہ جات پر مارک اپ کا چیک حکومت کی جانب سے اے جے کے بنک کے حوالے کر دیا ۔اس اہم پیشرفت کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اطلاعات ،زراعت و لائیو سٹاک سید بازل علی نقوی نے کہا کہ ڈیر ی فارم قائم کرنے والے زمینداروں کے چہروں پر جو چمک دیکھی اس سے جو خوشی حاصل ہوئی وہ بیان نہیں کر سکتا ۔

ڈیر ی قرضہ ہر اس محنتی شخص کیلئے ہے جو کام کرنے کی لگن رکھتا ہے۔ڈیری اور پولٹری فارموں سے ریاست بھر میں لائیو سٹاک کے شعبے میں انقلاب آئیگا ۔ڈیری فارمز،پولٹری فارمز کیلئے آزادجموں وکشمیر بینک کے تعاون سے دئیے جانے والے قرضہ جات کی سکیم قرض حسنہ ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لائیو سٹاک ،خوراک و زراعت ادریس تبسم کی کام کی تعریف ۔محکمہ کے آفیسران مشنری جذبے سے کام کر رہے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہمارے علاقے پھر سے جانوروں کی پیداوار اور مرغیوں کی افزائش میں خود کفیل ہونگے۔

محکمہ لائیو سٹاک و زراعت نے آزاد جموں و کشمیر کے تعاون سے زمینداروں اور کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے قرضوں کا جو پروگرام شروع کر رکھا ہے اس پر مارک اپ حکومت ادا کر رہی ہے اور اس حوالے سے پہلا چیک بنک کو دے دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میں نے تین ڈیری فارمز کا افتتاح کیا اور میرے لئے یہ امر باعث خوشی تھا کہ لوگوں کی آمدن شروع ہو چکی ہے اور ان کے گھروں پر خوشحالی نے دستک دینی شروع کر دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوٹلی اور میرپور میں اپنے دورے کے دوران میں نے محکمے کے تعاون سے قائم کردہ کئی لئیر فارمز کا دورہ کیا اور مجھے خوشی ہوئی کہ اس وقت مارکیٹ میں آنے والے انڈوں کی بڑی تعداد ہمارے اپنے فارموں سے حاصل کی جارہی ہے ۔انہوں نے احسن کارکردگی پر سیکرٹری ادریس تبسم ،ڈی جی ڈاکٹر اشفاق اور ڈائریکٹر راجہ مطلوب حسین کی کوششوں کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ڈیری کی مصنوعات میں اضافے کے لیے شروع کیے جانے والا یہ قرضہ جس میں ہمیں آزادجموں وکشمیر بینک کا تعاون حاصل ہے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے جن ڈیری فارمز کے معائنے کا موقع ملا ہے ان سے میں بڑی حد تک مطمئن ہوں۔ کیونکہ اس منصوبے کے ذریعے ہمارے لوگ ایک مرتبہ پھر زمینداری اور جانور پالنے کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

۔انہوں نے ایم ڈی آزادجموں و کشمیر بینک فضل الرحمن کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ میرا محکمہ بھی ان سے مکمل تعاون میں رہے گا۔۔انہوں نے زمینداروں کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ وہ بے حد محنتی ہیں اور جب کام کی ٹھان لیتے ہیں تو وہ کر کے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا میں نے جن ڈیری فارمز کا معائنہ کی ان کی کارکردگی تسلی بخش ہے اس سارے عمل کی نگرانی خود کر رہاہوں تاکہ قرضہ جس مقصد کیلئے ہے اسی پر استعمال کیا جائے ۔انہوں نے کہا مجھے پوری امید ہے کہ ہم نے جو اہداف مقرر کر رکھے ہیں انہیں حاصل کر لیا جا ئیگا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے زمینداروں کے چہروں پر جو چمک دیکھی اس سے مجھے جو خوشی ہوئی وہ بیان نہیں کی جاسکتی ۔