محرم الحرام کے عاشورہ جلوسوں کے دوران امن کمیٹیاں ،این جی اوز، شہری دفاع کے رضاکار ڈیوٹیاں سر انجام دینگے، چوہدری شوکت علی

مقدس مہینہ شہداء کربلا کی یاد دلاتا ہے ، امام عالی مقام  نے جام شہادت نوش کر کے اسلام کو تاقیامت زندہ کیا ،ڈپٹی کمشنر کوٹلی

اتوار 2 نومبر 2014 15:44

کو ٹلی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 2 نومبر 2014) ڈپٹی کمشنر چوہدری شوکت علی نے کہا ہے کہ کل محرم الحرام کے عاشورہ جلوسوں کے دوران امن کمیٹیاں ،این جی اوز، شہری دفاع کے رضاکار ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے، پولیس و انتظامیہ بھی موجود رہے گی، محرم الحرام کا مقدس مہینہ کربلا کے ان شہداء کی یاد دلاتا ہے جنھوں نے نواسہ ء رسولﷺ کی ہمرائی میں جام شہادت نوش کر کے اسلام کو تاقیامت زندہ کیا ،قربانی کی لازوال مثال قائم کی،امام عالیٰ مقام حضرت امام حسین  اوردیگر شہداء کربلا کی یاد تاقیامت زیندہ جاوید رہے گی، یزیدیت پر دنیا لعنت بھیجتی رہے گی، انھوں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺامام عالی مقام حضرت امام حسین  اور ان کے ہمراہ 72 شہداء کربلا کی قربانیاں رہتی دنیا تک زندہ رہیں گی اور ہم ان کے ایثار و قربانی کے جذبے سے سرشار رہ کرسفر شہادت جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہر ذی شعور مسلمان عشرہ محرم الحرام اور عاشورہ محرم پورے عقیدت و احترام اورمذہبی اخوت وبھائی چارے ، اتحاد المسلمین کے زندہ ضمیرجذبوں سے مناتا ہے۔ضلع کوٹلی کی عوام سابقہ روایات کو برقرا ررکھتے ہوئے عشر ہ محرم الحرام احترام کیساتھ منارہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ کل کوٹلی میں 10محرم الحرام کو امن وامان کے حوالہ سے انتظامیہ کوٹلی چاق و چوبند ہے۔

کسی بھی غیرمعمولی واقعہ سے نبرد آزما ہونے کیلئے ضلع بھر کی پولیس، حساس ادارے اورانتظامیہ اپناکردار اداکرنے اور امور کی انجام دہی کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔کوٹلی مذہبی حوالے سے انتہائی امن و آشتی کی جگہ ہے یہاں پر آج تک کسی بھی قسم کاکوئی مذہبی منافرت کامسئلہ پیدا نہ ہوا اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ایسا نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ کل دس محرم الحرام کو ٹلی سٹی اور ضلع کے دیگر مقامات پر عاشورہ کے جلوس حسب روایت نکلیں گے تمام مکاتب فکر عاشورہ محرم کے جلوسوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے، پولیس اور انتظامیہ جلوسوں کے ہمراہ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :