آزادی اورانقلابی پھکی والے ناکام ہوچکے ، عمران ،قادری عوام کومزید بیوقوف نہیں بنا سکتے ،آصف مصطفائی

جمعرات 6 نومبر 2014 16:26

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء)مسلم لیگ ن مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے کہاہے کہ آزادی اورانقلابی پھکی والے ناکام ہوچکے ہیں ‘ عمران اور طاہر القادری جادوگر عوام کومزید بیوقوف نہیں بنا سکتے ‘ آزادی اورانقلاب مارچ کے دھرنوں میں شامل عوام آخرکار آئے روز کی پھکیوں سے تنگ آکربھاگناشروع ہوگئے ہیں اب دھرنے میں صرف دیہاڑی دار ہی باقی رہ گئے ہیں ‘ عمران خان اورطاہرالقادری ہر روزنئی ڈیڈلائن کی پھکی دے کر 2ماہ تک لوگوں کو بیوقوف بناتے رہے ہیں اب لوگوں نے مزید پھکیاں لینے سے انکارکردیاہے مرکزی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی بند نہ کی گئی توسب کاحشر شیخ رشید جیساہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگوکے دوران کیا ‘انہوں نے کہاکہ اب مسلم لیگیوں کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوچکاہے مرکزی قیادت کے خلاف مزید کوئی زبان استعمال ہوئی تو کھینچ لیں گے ،انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے ‘ پھکیوں کی سیاست کا وقت نہیں ‘ موجودہ حالات میں سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی سے نبردآزماہونا ہے ‘ دوسری مسئلہ بجلی بحران اورتوانائی کابحران کا ہے ‘مسلم لیگی حکومت تمام ترچیلنجز سے نمٹ رہی ہے جبکہ ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے والے پھکیوں کی سیاست پراترچکے ہیں ‘ عوام مزید پھکیوں کی سیاست کے متحمل نہیں ہوسکتے ‘ عوام نے کھوٹے کھرے کی پہچان کرلی ہے ‘ آصف مصطفائی کاکہنا تھاکہ اب عمران اورطاہرالقادری کوئی بھی حربہ استعمال کرلیں قوم کسی بھی حربے کی حمایت نہیں کرسکتی ‘ ملک کوتمام تربحرانوں سے مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے ‘ پٹرولیم مصنوعات کا تاریخ میں پہلی کم ہونا اور ملک کو بحرانی کیفیت سے سے نکالنا شریف برادران نے اپناوطیرہ بنارکھا ہے ۔