دوران امتحانات لاپرواہی غفلت برتنے والے امتحانی عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘پروفیسر محمد اسلم چوہدری

جمعہ 7 نومبر 2014 12:19

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) دوران امتحانات لاپرواہی غفلت برتنے والے امتحانی عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔کرپٹ اور بد دیانت لوگوں کامحاسبہ ہو گا ملازمین فرض شناسی اور دیانتداری کو شعار بنا لیں تو کامیابی قدم چومے گی ۔بورڈ ملازمین پہلے اور دوسرے ٹائم کی حاضری رجسٹر حاضری پر یقینی بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار ممتا ز ماہر تعلیم پروفیسر محمد اسلم چوہدری کنٹرولر امتحانات کالجز نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا امتحانات کے نظام کو مزید موثر صاف اور شفاف بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں امتحانی عملہ کی شکایت کیصورت میں فوری تبدیلی عمل میں لائی جارہی ہے سفارش کلچر کا خاتمہ اور میرٹ بحالی کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

کنٹرولر کالجز پروفیسر محمد اسلم چوہدری نے بوائز ڈگری کالج کھوئی رٹہ ،گرلز ڈگری کالج کھوئی رٹہ ،ڈگری کالج چڑہوئی ،ڈگری کالج برنالہ ،ڈگری کالج بھمبر ،گرلز ڈگری کالج بھمبر ،گرلز ڈگری کالج سماہنی کے امتحانی سنٹروں کے معائنہ کے بعد اپنے آفس میں اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے امتحانات کے انعقاد کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے امتحانی عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ملازمین آئندہ بھی دیانتداری اور فرض شناسی کو شعار بنائیں اور رزق حلال کمانے کی کوشش کریں اس میں بڑی برکتیں ہیں اور سکون کا باعث ہے ۔