کشمیری اپنی آزادی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،عبدالسلام بٹ

جمعہ 7 نومبر 2014 15:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء)شہداء جموں و کشمیر کی عظیم قربانیوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ کشمیری اپنی آزادی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یوں کی تحریک کو فوجی طاقت ،کالے قوانین، اور ڈھونگ انتخابات کے ذریعہ دبانا چاہتا ہے مگر وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ بھارت لاکھوں کشمیریوں کو قتل کرنے کے باوجود کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی اور پاکستان سے محبت ختم نہیں کر سکا۔

حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے مسئلہ کشمیر حل ہونے تک جد و جہدجاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر سیاحت و شہر ی دفاع عبدالسلام بٹ نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔ انھوں نے شہداء جموں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گااور آزادی کے حصول تک ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کشمیر ی اپنے خون کاآخری قطربہنانے تک حق خود ارادیت کے حصول تک جد وجہد جاری رکھیں گے۔دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو متزلزل نہیں کر سکتی ۔ جب تک کشمیریوں کو آزادی کی منزل نہیں مل جاتی وہ اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ نے کہا کہ بھارت تمام تر مظالم ، جبر او رآگ وبارود کی بارش برسانے کے باجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد کرنے میں ناکام رہا ہے اور کشمیری عوام ڈٹ کر ظلم و جبر برداشت کررہے ہیں ۔ کشمیر ی عوام نے تحریک آزادی کشمیر میں کمی نہ آنے دی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔