13نومبر صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے وکلاء اور سول سوسائٹی کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،چوہدری لطیف اکبر

منگل 11 نومبر 2014 16:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) قائم مقام وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری لطیف اکبرنے کہا ہے کہ 13نومبر صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے وکلاء اور سول سوسائٹی کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے صفائی نصف ایمان ہے ۔بعد ازاں صفائی مہم کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا ۔حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشات نہیں کرے گی ۔

خطہ سے بے روزگاری کا خاتمہ ،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار چوہدری لطیف اکبر نے مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جنہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں قائم مقام وزیراعظم سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔قائم مقام وزیراعظم نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات دیئے۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے عوامی خدمت سے غافل نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی تعمیر وترقی وخوشحالی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :