چودھری لطیف اکبر سے شاہین کوثر ڈار کی قیادت میں خواتین کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

منگل 11 نومبر 2014 16:31

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء)قائم مقام وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری لطیف اکبرسے ڈپٹی سپیکر آزا دجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہین کوثر ڈار اور پارلیمانی سیکرٹری صدف شیخ کی قیادت میں خواتین کے وفد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد نے قائم مقام وزیراعظم کو اپنے معاملات ومسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا خواتین کے وفد کو چوہدری لطیف اکبر نے جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور حکومت خواتین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کررہی ہے ۔