آزادکشمیر یونیورسٹی نے BA سالانہ 2014کے پرائیویٹ طلباوطالبات کے رزلٹ کارڈزارسال کرنے کی زحمت نہ کی ،طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 11 نومبر 2014 17:46

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء )آزادکشمیر یونیورسٹی نے BA سالانہ 2014کے پرائیویٹ طلباوطالبات کے رزلٹ کارڈزارسال کرنے کی زحمت نہیں کی ۔یونیورسٹی کی انتظامیہ لمبی تان کر سوگئی انتظامیہ کی غفلت کی انتہا۔طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ۔رزلٹ کارڈز جلد از جلد ارسال کئے جائیں ۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر یونیورسٹی کاBAکا سالانہ 2014کا رزلٹ آوٹ ہوئے تقریبا دو سے اڑھائی ہفتے گزرنے کے باوجود یونیورسٹی نے رزلٹ کارڈز ارسال نہیں کئے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر یونیورسٹی کے رزلٹ فورا بعد سپلی کے امتحانات شروع ہوجاتے ہیں ۔رزلٹ کارڈز نہ ملنے پر فیل اور کمپارٹمنٹ کیس والے طلباء طالبات سخت پریشانی میں مبتلا ہیں سپلی کا امتحان دیں بھی تو کس بنیاد پر۔ طلباء طالبات نے آزادکشمیر یونیورسٹی کی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے انتظامیہ لمبی تان کر اور غفلت نیند سونے کی بجائے طلباء و طالبات کے بہتر مستقبل کی طرف توجہ دے اور رزلٹ کارڈز جلد از جلد ارسال کرے تاکہ طلباء طالبات سپلی کے امتحان میں شامل ہوسکیں ۔