اسلام گڑھ:محکمہ زراعت کی طرف سے دھرابی گندم کاغیر معیاری بیج 2550روپے فی تھیلا فروخت کیا گیا

منگل 11 نومبر 2014 17:47

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء ) محکمہ زراعت کی طرف سے دھرابی گندم کاغیر معیاری بیج 2550روپے فی تھیلا فروخت کیا گیا۔بیج انتہائی غیر معیاری ٹوٹا ہوا ،پچکا ہوا اور جڑی بوٹیوں سے بھرا ہوا تھا ۔کسانوں نے محکمہ زراعت کے شعبہ سیڈکی غفلت اور غیر ذمہ داری کا نوٹس لے اور کاروائی کرئے۔تفصیلات کے مطابق کنیلی۔

(جاری ہے)

مواہ رڑاہ،ملوٹ اور دیگر علاقوں کے کسانوں نے اسلام گڑھ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گندم کی بیجائی کے لیے محکمہ زراعت کی طرف سے گندم کا بیج دھرابی 2550روپے فروخت کیا گیا ۔

کیونکہ یہ علاقہ زراعت سے وابستہ ہے اور بیج کی مانگ بھی زیادہ تھی جبکہ محکمہ زراعت کی طرف سے دیاجانے والا بیج جڑی بوٹیوں سے لیس ہونے کے ساتھ ساتھ غیر معیاری ٹوٹا ،پچکا اور سوکھاہوا تھا ۔اکثر دانے اگنے کی صلاحیت سے محروم نظر آتے ہیں ۔کسانوں نے محکمہ زراعت کے ذمہ داران سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ شعبہ سیڈ کی اس غفلت کا نوٹس لیاجائے اور ذمہ دارن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔