وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی ہدایت پر دارلحکومت میں کلین مظفرآباد ڈے یوم صفائی بھرپور طریقے سے منایا گیا

جمعرات 13 نومبر 2014 17:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء)وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی ہدایت پر دارلحکومت میں گزشتہ روزکلین مظفرآباد ڈے یوم صفائی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے یوم صفائی کے حوالے سے تمام محکموں، مونسپل کارپوریشن، ترقیاتی ادارہ مظفرآباد، ضلع کونسل ،وکلاء، تاجروں، صحافیوں ، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائدگان کے ساتھ مل کر خصوصی انتظامات کئے تھے۔

اس دن کے بنادی مقصد کے تحت ضلع بھر کے تمام وسائل یکجا کر کے شہر بھر سے گندگی کے ڈھیر ختم کر دیئے گئے۔ بند نالیوں کو کھولا گیا اور شاہرات پر پڑا ملبہ ،پتھر سلائیڈیں ختم کی گئیں۔ یوم صفائی کے لئے شہر بھر کو تین زون اور سات سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا۔ہر زون کا انچارج انتظامی مجسٹریٹ اور بلدیہ کے افسر کو سیکٹر انچارج مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

قائم مقام وزیر اعظم ٓزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر، کابینہ کے وزراء، ممبران اسمبلی، ااعلیٰ حکام، طلباء، وکلاء، صحافی، تاجر، دوکانداروں، مزدوروں، سرکاری ملازمین، غیر سرکاری تنظیموں ، سول سوسائٹی کے نمائیدگان نے صبح سویرے صفائی کا آغاز کیا۔

گلیوں محلوں تنگ جگہوں سے کچرا کو اٹھایا گیا، سڑکوں اور شاہرات سے ملبہ اور رکاوٹ ڈالنے والا مواد اٹھایا گیا۔ اس مقصد کے لئے عوام اور طلباء میں دستانے، ماسک اور شاپنگ بیگ فراہم کئے گئے، مونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکرز ، ہائی وے، تعمیرات عامہ، ترقیاتی دارہ، کوکل گورنمنٹ کے قلیوں کو پیلچے، ریڑھیاں، جھاڑو، راڈ فراہم کیئے گئے۔ جنہوں نے من کے حساب سے کچرا اور دیگر گندگی ڈمپنگ پوائینٹس پر اکٹھی کی۔

ان ڈمپنگ پوائنٹس سے کچرے اور گندگی کو ٹرکوں، ڈمپروں ٹریکٹر ٹرائلیوں کے ذریعہ آبادی سے دور تلف کرنے والے مقام پر لے جایا گیا۔ عوام نے صفائی مہم کو سراہا اور خود بھی حصہ لیا۔اپر چھتر میں اسسٹنٹ کمشنر عاصم خالد اعوان اور ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر عبدالغنی لون نے خود بھی صفائی مہم میں حصہ لیا اور ٹرالی کے زریعہ گندگی اٹھائی۔ علی اکبر اعوان ہائی سکول کے نویں جماعت کے طالبعم مجید نزیر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ صفائی مہم کے دوران سکول سے کوڑا کرکٹ نکال کر ڈمپنگ پوائینٹ پر اکٹھا کیا۔

مجید کا کہا تھا کہ اسے صفائی مہم میں کا م کر کے بہت خوشی ہوئی۔ ہمیں صفائی کے بارے میں پڑھایا جاتا تھا آج ہم نے اس کا عملی تجربہ بھی کیا۔طارق آباد روڈ پر دودھ فروش شوکت علی نے صفائی مہم کو ایک اچھے کام سے تعبیر کرتے ہوا کہا کہ مجھے اپنی دوکا ن کے آگے صفائی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ میری خواہش ہے کہ صفائی کا یہ کام مستقل بنیادوں پر ہو۔

صفائی مہم صبح شروع ہو کے سہ پہر گئے جاری رہی۔ عوام نے قائم مقام وزیر اعظم چوہدری لطیف اکبر ، وزرا حکومت ،چیف سیکرٹری ٓزاد کشمیر عابد علی خان، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمٰن ایس ایس پی مظفرآباد، ایڈمنسٹریٹر مونسپل کارپوریشن مظفرآباد، سیکرٹری بلدیہ شکیل گیلانی، تمام ضلعی افسران ، سکولوں کے طلباء، تاجروں، وکلاء، صحافیوں، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائیدگان کی کاکردگی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔