چودھر ی لطیف اکبر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر انتظامت جدید کمپیوٹرائزڈ بائیومیٹرک حاضری سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

جمعہ 14 نومبر 2014 16:24

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) قائم مقام وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر انتظام جدید کمپیوٹرائزڈ بائیو میڑک حاضری سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ محمد سرور گوندل نے تنصیب شدہ سسٹم کی اہمیت اور افادیت پر سیر حاصل بریفنگ دیتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ مذکورہ سسٹم کی مدد سے نہ صرف ملازمین کی حاضری کو ریکاڑد کیا جا سکے گا بلکہ محکمہ جات کے سربراہان کسی بھی جگہ سے ملازمین کی حاضری،چھٹیوں اور دیگر امور پر براہ راست نظر رکھ سکیں گے۔

جس سے یقینی طور پر کارکردگی میں پابندی متوقع ہے۔اسکے علاوہ اس سسٹم سے ملازمین سے متعلقہ کثیر النوع رپورٹس بھی حاصل کی جا سکیں گی۔

(جاری ہے)

قائمقام وزیر اعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کاوش کو سراہتے ہوئے ڈائیرکٹر جنرل کو مبارک باد پیش کی اور اس سسٹم کو آزاد کشمیر کے تمام سرکاری ادارہ جات میں تنصیب کیے جانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم جاری کیا۔

اس موقع پر جناب وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نے کاوش کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ پہلے مرحلہ میں اس سسٹم کو تمام سرکاری تعلیمی ادارہ جات اور ہسپتالوں میں نصب کیا جائے تاکہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے ادارہ جات کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے،دری اثناء وزیر اعظم نے معاملہ کو کیبنٹ کی سطح پر پیش کرتے ہوئے منظوری کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :