مظفر آباد،70سالہ متعدد بیماریوں میں مبتلاغریب شخص عرصہ سے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،کسی مسیحا کا منتظر

ہفتہ 15 نومبر 2014 14:38

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء)”ہائے رے غربت“یونین کونسل بھیڑی چھاڑ کا 70سالہ شخص غربت کے باعث متعدد بیماریوں میں مبتلا عرصہ سے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،کسی مسیحا کا منتظر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بھیڑی چھاڑ کا 70سالہ شخص محمد سائیں بھٹی عرصہ سے مختلف بیماریوں دمہ ، کھانسی ، انکھوں کے بینائی و دیگر بیماریوں کے باعث انتہائی کمزور ، گھر میں تنہا ہونے کی وجہ سے اور علاج نہ کروانے کی وجہ سے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، غریب شخص عرصہ سے جوتے مرمت کر کے اپنا اور بیوی بچوں کا پیٹ پالتا رہا جبکہ اب اس کے بیوی بچوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور اسے بے یارو و مدد گار چھوڑ دیا ہے ۔

آنکھوں میں بینائی کم ہونے کی وجہ سے اب کام کرنے سے بھی قاصر ہے ۔ دن بھر بازاروں میں فٹ پاتھوں پر سردی ، گرمی برداشت کر کے اپنے زندگی کے دن بسر کر رہا ہے ۔ عوام علاقہ کے رہنماؤں نے انسانی حقوق کے اداروں ، NGO,s رفاہی اداروں اور وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعظم آزاد کشمیر ، سے غریب شخص کے ساتھ مالی تعاون اور علاج معالجہ کے لئے رقم فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔