قابض انتظامیہ نے حریت رہنماؤں کو گھروں اور تھانوں میں غیر قانونی نظر بند کردیا

ہفتہ 15 نومبر 2014 16:09

سرینگر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء)قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق ، بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماؤں کو گھروں اور تھانوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کر دیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق میرواعظ عمر فاروق ، سیدعلی گیلانی اور شاہد الاسلام کو سرینگر میں گھروں میں نظر بند کیا گیا۔ بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ہلال احمد وار کو گرفتار کر کے سرینگر کے مائسمہ تھانے میں نظر بند کر دیا۔