حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے، سراج الحق
ہفتہ 15 نومبر 2014 19:47
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے ، حکومت کو طاہر القادری اور عمران خاں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا مشورہ نادان دوستوں نے دیا۔پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے مرکز اسلامی میں ملاقات کی ۔
دونوں رہنمائوں کے مابین خیبر پختونخوا اسمبلی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے ۔ حکومت نے مذاکرات کے دوران جن باتوں پر رضامندی ظاہر کی ہے ، ان پر عمل کیلئے اقدامات کرے ۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی قیادت مسلے کو حل کرنے کی خواہشمند ہے لیکن حکومت نے ابھی تک مذاکراتی ٹیم کا اعلان نہیں کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نادان دوستوں کے مشورے پر طاہر القادری اور عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے ۔ اس موقع پر سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگر وہ قومی اسمبلی کے سپیکر ہوتے تو باری باری تمام ممبران کو بلوا کر ان سے استعفوں کی تصدیق کرواتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.