محکمہ اموردینیہ آزادکشمیر کی طرف سے منعقدہ مرکزی سطح کے مقابلہ حفظ قرآن کریم،حسن قرآت

اتوار 16 نومبر 2014 17:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 16نومبر 2014ء) محکمہ اموردینیہ آزادکشمیر کی طرف سے منعقدہ مرکزی سطح کے مقابلہ حفظ قرآن کریم،حسن قرآت میں جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ چھتر مظفرآباد کے طلباء نے حسب سابق کٹیگری اے حفظ قرآن کریم میں وقاص اشرف اول، کٹیگری بی میں احمدمحموداول ، کٹیگری سی میں حافظ محمدعباس بٹ دوم ، جبکہ قرآت میں قاری مبشراحمد نے دوم پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ضلعی اور مرکزی سطح پر پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزازمیں جمعة المبارک کوتقریب جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ چھترمیں منعقد ہوئی ،جس میں چیئرمین مرکزی زکوة کونسل خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ ، سردار محمدنوازخان سیکرٹری حکومت ( ر) ، مولاناقاضی منظورالحسن، امیر جے یوآئی مظفرآباد، مولانافضل الوھاب اور دیگراساتذہ کرام نے شرکت کی۔ تقریب میں جامعہ کے ان طلباء کو ادارہ کی طرف سے گرانقدرانعامات بھی دیے گئے۔ جبکہ اس موقع پر سردار محمدنوازخان ،خواجہ طارق سعید، خواجہ وقار حیدری کو ادارہ کی طرف سے تفسیر قرآن کریم اوردیگردینی کتابوں کاسیٹ بھی دیاگیا۔