رکنیت سازی مہم‘ طاہرکھوکھر کے میرپور کے مختلف علاقوں کے دورے ‘ کارکنان سمیت مختلف مکاتیب فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں‘ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دی

پیر 17 نومبر 2014 16:56

میرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء)رکنیت سازی مہم‘ طاہرکھوکھر کے میرپور کے مختلف علاقوں کے دورے ‘ کارکنان سمیت مختلف مکاتیب فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں‘ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت‘ شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا ‘ اس موقع پر کارکنان اور عوام سے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر‘جوائنٹ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی محمد طاہرکھوکھر نے کہا کہ ایم کیوایم ہر شہری کوبااختیار بنانا چاہتی ہے ‘ جب تک پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں عوام کو شامل نہیں کیاجاتا ترقی اور انصاف کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا‘ انہوں نے کہا کہ غربت ‘ بے روزگاری ‘ جہالت ‘ ظلم اور ناانصافی کے خاتمہ کیلئے عوام کو کردار ادا کرنا ہو گا ‘ خدا بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جب خود اپنی حالت نہیں بدلناچاہتی‘ عوام کو ظلم و ستم ‘ مظالم ‘ ناانصافیوں ‘میرٹ کی پامالیوں اور کرپشن پر خاموشی سے کڑھنے کے بجائے ان کے خاتمہ کیلئے کردار اداکرنا ہوگایہ اس وقت تک ممکن نہیں جب 90 فیصد غریب اور متوسط طبقات کے حقیقی نمائندے ایوانوں میں نہ ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام انتہائی باشعور ہیں ایک سازش کے تحت انہیں ہمیشہ پسماندہ رکھ کر وسائل کر چند خاندانوں تک محدود کردیاگیاہے ۔ ایم کیو ایم برسراقتدار آ کر تعلیم ‘صحت ‘ صحت ‘ سیاحت ‘ ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لائے گی ‘ اور یکساں بنیادوں پر ہر شہری کو ترقی کے مواقع میسر ہوں گے ‘ میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار دیاجائے گا‘ قانون امیر اور غریب سب کیلئے برابر ہو گا‘ صحت اور تعلیم کی یکساں سہولیات تمام شہریوں کو میسر ہوں گی ‘ اس کیلئے عوام کو بھی شعور کامظاہرہ کرنا ہوگا اور روایتی استحصالی سیاستدانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی انہوں نے کہاکہ ملک سے جاگیردارانہ اور موروثی نظام کے خاتمے سے ہی ملک کی 98 فیصد آبادی خوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔

قائد تحریک الطاف حسین نے جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے خلاف جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا انشاء اللہ عوام کے تعاون سے بہت جلد ان کی جدوجہد کامیاب ہو گی اور ملک بھر میں حقیقی معنوں میں انقلاب آئے گا جس کے بعد ملکی آبادی کا محض 2 فیصد مراعات یافتہ طبقہ کی حکمرانی ختم ہو گی اور اختیارات عوام کے پاس ہوں گے جس کے لیے ضروری ہے کہ عوام ایم کیو ایم کا ساتھ دیتے ہوئے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچائیں جو ان کے حق میں قانون سازی کر کے ان کی خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے ان کی فکر و فلسفہ کو گھر گھر پہنچانے کے لیے سرگرم ہو جائیں تا کہ ملک میں حقیقی عوامی انقلاب کی راہ ہموار ہو سکے۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ ایم کیو ایم اب پاکستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں منظم اور مضبوط جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے اور بہت جلد ایم کیو ایم کے کارکن اسمبلیوں میں پہنچ کر عوام کی خدمت کر سکیں گے‘ انہوں ایم کیو میں شمولیت اختیار کرنے پر عوام کومبارکباد دی ۔