میرپور‘ جمعیت علماء اسلام (ف)نے فاروق اعظم ، سیمینار کی تیاریاں مکمل کر لیں

پیر 17 نومبر 2014 16:57

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی فاروق اعظم  سیمینار کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔سیمینار کے مہمانان خصوصی مرکزی امیر مولانا سعید یوسف ،محمد رمضان چغتائی مرکزی صدر اور مرکزی جنرل سیکرٹری ارشد محمود بٹ ہونگے ۔ان خیالا ت کا اظہار اخلاق احمد جزبی صدر جمعیت علماء اسلام ضلع میرپور کے چاروں حلقوں کا تنظیمی دورے کے بعد کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع میرپور کا فاروق اعظم سیمینار 19نومبر برو ز بدھ بوقت ایک تا نماز عصر بمقام بلدیہ دفتر میرپور سٹی ہوٹل میں منعقد ہو گا ۔اخلاق احمد جزبی نے کہاکہ سیمینار میں میرپور کے چاروں حلقوں سے ضلعی ذمہ داران سمیت کارکنان شرکت کریں گے ۔سیمینار میں مقامی علماء کرام کے علاوہ مرکزی امیر مولانا سعید یوسف خان اور مرکزی صدر محمد رمضان چغتائی مرکزی جنرل سیکرٹری ارشد محمود بٹ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔سیمینار کی صدار ت راجہ محمد افضل خان ایڈووکیٹ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :