جاتلاں، تیزرفتار ہائی ایس کی سڑک کراس کرتے بچے کو ٹکر ، موقع پر جاں بحق

منگل 18 نومبر 2014 16:08

جاتلاں (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء )تیز رفتار ہائی ایس کے ڈرائیور کی غفلت سڑک کراس کرتے ہوئے 10سالہ بچے کو ٹکر مار کر موقع پر جاں بحق کر دیا ڈرائیور موقع ملتے ہی فرار ہو گیا پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی بچے کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی والدین اور عزیز اقارب پر غشی کے دورے تفصیلات کے مطابق کنڈ کے رہاشی ٹھیکدار حاجی نذیر احمد کا بھتجا اور حاجی صغیر احمد کا 10بیٹا طیب حسین گھر کے نزدیک سڑک کراس کر رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار ہائی ایس نے ٹکر مار دی جس سے محمد طیب موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ علی بیگ کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی جس پر لواحقین نے ڈرائیور کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا اور کسی بھی قسم کی مزید کارروائی سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

محمد طیب کی نماز جنازہ آبائی گاوں میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔