کلام سیف الملوک کی کانفرنس 22نومبر کو میرپور میں ہو گی

منگل 18 نومبر 2014 16:08

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) آزادکشمیر کے پنجابی شاعر سیف الملوک کے ایوارڈ یافتہ چوہدری کرامت کھڑی نے دھرتی رومی کشمیر میاں محمد بخش عارف کھڑی کی نگری کے نوجوانوں کی محفل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی برگزیدہ عاشقاں رسول برصغیر کے عظیم صوفی شاعر روحانی پیشوا مرد کامل سے کلام سیف الملوک کی 22نومبر کو جو کانفرنس میرپور کے مقامی ہوٹل میں ہو رہی ہے لاس میں آپ بڑی عقیدت جذبہ محبت کے ساتھ شرکت کر یں آپ جس طرح دنیا کے معاملات کام کاج میں شامل ہوتے ہیں ہم نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ وقت پاکیزہ نیک ذکر اذکار کی محفلوں اور پروگراموں میں بھی جانا چاہیے ۔

جس مقصد کے لیے اللہ کریم نے ہم کوپیدا فرمایا آج جس طرح ہم دنیاوی پریشانیوں اختلافات کے گرداب میں دن بدن جکڑے جا رہے ہیں اس کی مین وجہ اسلامی مذہبی دینی پاکیزہ پروگراموں سے دوری کی وجہ ہے آپ نوجوان انشاء اللہ اللہ کے ذکر پاک محفل نبی  کی شان والی اورصوفیا ء کرام کے کلام کی محفلوں میں جب زیادہ شرکت کرے گے دنیا کی ہر پریشانی دیگر معاملا ت سے محفوظ رہے گے ۔

(جاری ہے)

کرامت کھڑی نے کہاکہ پاکیزہ محفلوں میں جا کر حمد و ثناء اور کلام عارفانہ سننے سے انسان کا دل اور روح خوش ایمان تازہ ہو جاتا ہے اللہ اور رسول کی ذا ت بھی راضی ہوتی ہے اور محفل سے خوبصورت اچھا پیغام درس ملتا ہے جو انسان کی بہتری کے لیے ثابت ہو تا ہے انشاء اللہ جو مقامی ہوتل میں کانفرنس میاں محمد بخش رومی کشمیر کے کلام سیف الملوک کی ہو رہی ہے اس میں ملک کے مایہ ناز نامور ایوارڈ یافتہ ثنا خواہ آ رہے ہیں جن کی خوبصورت طرز آوازوں میں آپ عارفانہ کلام سنیں گے آج اس عظیم کلام کو دنیا بھر میں سنا اور پسند کیا جاتا ہے ۔

کرامت کھڑی نے کہا کہ اس کی اصل وجہ اس کو لکھنے والی شخصیت جس نے ساری زندگی اللہ رسول کی یاد عبادت توحیدو رسالت پر چل کر زندگی اللہ تعالیٰ کی سرزمین پر گزاری تب یہ کلام سیف الملوک سن کر ہر چھوٹے بڑے آدمی کے دل پر گہرا اثر بھی کرتا اور دل روح کو سکون حاصل ہوتا ہے اس کانفرنس میں پاکستان آزادکشمیر بلکہ بیرون ملک سے بھی حضرت میاں محمد بخش رومی کشمیر کے کلام کو جو دل و جان سے بڑی محبت عقیدت شو ق سے سنے کے لیے آرہے ہیں محفل میں چوہدری منظور حسین قادری ،چوہدری ندیم علی نقشبندی ،ملک سمیع اللہ الیاس بلال قربان موہڑوی نے بھی اظہار خیال کیا ۔