بھمبر کی ضلعی انتظامیہ نے تحصیل سماہنی کو میدان جنگ بننے سے بچا لیا

منگل 18 نومبر 2014 16:09

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) صہیب حبیب پر قاتلانہ حملے میں ملوث سرکاری گاڑی نمبرMD 920کو بروقت ضبط کر کے بھمبر کی ضلعی انتظامیہ نے اپنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہماری طرف سے دی گئی ڈیڈلائن سے قبل ملزمان کو گرفتار کر کے تحصیل سماہنی کو میدان جنگ بننے سے بھی بچا لیا ہے یہ ایس ایس پی بھمبر ور ایس ڈی ایم تحصیل سماہنی کی فہم و فراست اور فرض شناسی کی عکاسی ہے ۔

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر سابق کیپٹن خان ندیم خان نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خان ندیم خان نے کہا کہ تحصیل سماہنی میں اپوزیشن کا کردار نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات باربار جنم لے رہے ہیں لیکن اب ہم نے صحیح اور مضبوط اپوزیشن کا کردارادا کرنے کا عزم کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم اپنے لوگوں کو یوں قاتلوں ور بدمعاشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے کہ وہ لوگ دن دیہاڑے سڑکوں پر ہمارے نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بناتے پھریں ۔

خان ندیم خان نے انتظامیہ کے کردارکی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ انتظامیہ حکومتی پارٹی بننے کی بجائے علاقے میں میرٹ اور انصاف قائم کرنے میں اپنا کردارادا کرئیگی ۔ایس سی پی بھمبر اور تحصیل سماہنی کی انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر اور ایس ڈی ایم سماہنی نے تحصیل سماہنی کو میدان جنگ بننے سے بچا لیا ہے صہیب حبیب پر قاتلانہ حملے میں ملوث گاڑی ضبط اور ملزمان گرفتار کرنا ضروری تھا ۔

خان ندیم خان نے کہا کہ میں اپنے لوگوں بالخصوص تحصیل بھر کی یوتھ کو عرض کرتا ہوں کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ور نہ ہی قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں انشاء اللہ صہیب حبیب پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں انصاف ہوگا اور انصاف ملنے تک ہم چین سے نہ بیٹھیں گے ۔