میرپورشہر کی سرکیں کھنڈات میں تبدیل‘ایڈمنسٹریٹرسڑکوں کی درستگی کیلئے کردارادا کریں‘شوکت محمود چوہدری

منگل 18 نومبر 2014 16:09

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء)مرکزی انجمن تاجران میرپور (جاوید گروپ) کے سیکرٹری جنرل شوکت محمود چودھری نے بیان میں کہاہے کہ میرپور شہر کی تمام سڑکیں ، گلیاں ، ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں آئے روز میرپور کے شہریوں و تاجر برادری کی طرف سے سڑکوں کی درستگی کیلئے مطالبہ کرنے پرحال ہی میں بلدیہ اعلیٰ کے ایڈمنسٹریٹر الحاج غلام رسو ل عوامی نے شاپنگ سنٹر نانگی میں پیچ ورک کر کے درستگی کی تھی اب قائمقام ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ چوہدری سلطان محمود نے چوک شہیداں سے سید نیک عالم شاہ روڈ سنگوٹ تک پیچ ورک لگا کر سڑکیں درست کروا رہے ہیں جو احسن اقدام ہے میرپور کی تاجر برادری اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلدیہ اعلیٰ کے قائمقام ایڈمنسٹریٹر چوہدری سلطان محمود ہوں یا ایڈمنسٹریٹر الحاج غلام رسول عوامی موجود ہوں پر زور مطالبہ کرتے ہیں جس طرح سڑکوں کی درستگی کیلئے کام کیا جا رہا ہے اسی طرح میرپور کی تمام مین سڑکیں اور شہر بھر کے مختلف سیکٹروں کی گلیاں و سڑکوں پر بھی کام جاری و ساری رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بلدیہ اعلیٰ میں موجود جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے اچھے کام کی تعریف کیے بغیر رہ نہیں سکیں گئے ۔

جو ادارہ کا آفیسر ذمہ دار کام نہیں کرئیگا اس کا ضرور محاسبہ کریں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران جاوید گروپ اپنے قائد چوہدری جاوید اقبال کی قیادت میں متحد ہو کر ہر پلیٹ فارم پر شہریوں تاجروں کے حقوق کی آواز بلند کی ہے ۔ ہماری تنظیم کے قائد چوہدری جاوید اقبال اور ہماری تنظیم نے سڑکوں کی درستگی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے آج بلدیہ اعلیٰ میرپور میں ایڈمنسٹریٹر ہوں یا قائمقام ایڈمنسٹریٹر چوہدری سلطان محمد اچھا کام کرینگے ۔

شہری اس کو احترام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ اعلیٰ عوامی ادارہ ہے اس ادارہ میں عوام میں پہلے ہی نمائندے نامزد کیے ہوئے ہیں میرپور شہر سے ہی ان کا تعلق ہے ۔ خصوصی طور پر قائمقام ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ چودھری سلطان محمود سابق کونسلر بھی رہے ہیں وہ عوام کے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں۔ ان کو حل کرنے میں دلچسپی بھی رکھتے ہیں امید ہے کہ وہ شہر بھر کی سڑکوں کو درست کرنے کے اقدامات کرینگے ۔ انہوں نے پیچ ورک کاکام سڑکوں پر شروع کیا ہوا ہے وہ قابل ستائش ہے تاجر برادری ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔