معمولات زندگی میں رخنہ ڈالنے ، املاک کے جلاؤگھیراؤاور قومی اداروں پر حملوں کی دھمکیاں دینے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دھمکیاں دینے والوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں‘ بدنظمی پھیلانے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کاعمران خان کے خطاب پر ردعمل ،انٹرویو
منگل 18 نومبر 2014 23:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھمکیاں دینے والوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں‘ بدنظمی پھیلانے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ منگل کو عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ اور معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی دھمکیاں دینے والے ہوش کے ناخن لیں۔
اسلام آباد کے شہری دھرنا شرکاء کے ریڈ زون میں داخلے کا تلخ تجربہ رکھتے ہیں۔ ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے اور بدنظمی پھیلانے والے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھمکیاں دینے والوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اور قومی ورثہ سینیٹرپرویزرشید نے کہا ہے کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹرپرویزرشید نے کہا کہ جولوگ معمولات زندگی میں رخنہ ڈالنے ، املاک کے جلاؤگھیراؤاور قومی اداروں پر حملوں کی دھمکیاں دیتے ہیں انھیں اس کام سے روکا جائے گا اور اس سلسلے میں قانون نافذکرنیوالے تمام ادارے مکمل طورپر تیارہیں۔ انھوں نے کہاکہ جب دھرنوں کے شرکاء ریڈزون میں داخل ہوئے تو اسلام آبادکے لوگوں کواس کا تلخ تجربہ اب بھی یاد ہے ۔ان میں سے بعض نے پارلیمنٹ ہاؤس پرحملہ کیا اوروزیراعظم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔انھوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کونگرانی میں رکھا جائے گا اوراگر ان میں سے کچھ نیسابقہ اقدامات دہرانے کی کوشش کی توان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
-
غزہ جنگ لبنان میں معاشی بحران بڑھنے کا سبب، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.