ہجیرہ،باب العلم ٹرسٹ کے زیر اہتمام پو نچھ کی تاریخ میں پہلی بارتیتری نوٹ کے مقام پر قرآن اکیڈمی اور خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمة الزہرہ کمپیو ٹر سنٹر کا سنگ بنیاد،مجوزہ منصوبہ کی تعمیر کے لیے زمین وقف

بدھ 19 نومبر 2014 16:51

ہجیرہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء)باب العلم ٹرسٹ کے زیر اہتمام پو نچھ کی تاریخ میں پہلی بارتیتری نوٹ کے مقام پر قرآن اکیڈمی اور خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمة الزہرہ کمپیو ٹر سنٹر کا سنگ بنیاد،مجوزہ منصوبہ کی تعمیر کے لیے زمین وقف،منصوبہ کے آ غاز سے دینی تعلیمی میدان میں انقلاب آئے گا ،بچیوں کی دینی تعلیم کے لیے یہ پہلاجدید ادارہ قائم ہو گیا ،علمی ،ادبی،عوامی حلقوں کا خیرمقدم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع پونچھ کی تحصیل ہجیرہ کے نواحی گاؤں تیتری نوٹ کے مقام پر گزشتہ روز باب العلم ٹرسٹ کے زیر اہتما م معروف عا لم دین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس،حضرت مولانا قاری خادم حسین چشتی خطیب برطانیہ اور حضرت مولان قاری آمین چشتی خطیب برطانیہ نے بچیوں کی دینی تعلیم کے لیے قرآن اکیڈمی اور خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمةالزہرہ کمپیو ٹر سنٹر کا سنگ بنیادرکھا ،دینی تعلیم کے ادارہ کے لیے زمین کی فراہمی چئیرمین ملک محمد صدیق منہاس مرحوم کے بیٹوں نے ایصال ثواب کے لیے وقف کی، اس موقع پر معروف عا لم دین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس،حضرت مولانا قاری خادم حسین چشتی خطیب برطانیہ اور حضرت مولان قاری آمین چشتی خطیب برطانیہ نے کہاکہ قرآن مجید کی تعلیم کے لیے علاقہ میں قرآن اکیڈی کی ضرورت تھی بچیوں کی قرآنی تعلیم کا اہتما م کیا جا رہا ہے قرآن کی تدریس کے لیے ضروری ہے کہ قرآن کے علم سے ماں واقف ہو تو قرآن کی تعلیم مذید آسان ہو جاتی ہے قرآ ن کے سنہری اصولوں پر عمل پہرہ ہو کر چیلنجیز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے قرآن کی تعلیم حاصل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں قبل ازاں پروفیسرڈاکٹر عبد القدوس،،حضرت مولانا قاری خادم حسین چشتی خطیب برطانیہ اور حضرت مولان قاری آمین چشتی خطیب بر طانیہ نے مدارپور کی مذہبی شخصیت حاجی ملک محمد اشرف کی نما ز جنازہ میں شرکت کی