روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت کا موجود حجم بڑھانے ، دفاع سمیت کثیر جہتی تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں، نواز شریف،
روسی کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر کے کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں ، شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم کے ذریعے دہشتگردی اور منشیات سمگلنگ کے دوہرے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں،وزیراعظم کی روسی وزیر دفاع سے بات چیت
جمعرات 20 نومبر 2014 22:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پاکستان نے روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے موجود حجم کو بڑھانے ، دفاع سمیت کثیر جہتی تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر کے کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں ، شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم کے ذریعے دہشتگردی اور منشیات سمگلنگ کے دوہرے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں۔
وزیراعظم محمد نواز شریف سے روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورروس کے درمیان گزشتہ چند سالوں کے دوران تعلقات کا فروغ نہایت حوصلہ افزا ہے پاکستان روس کے ساتھ دفاع سمیت کثیر جہتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جس کا موجودہ حجم 54کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان پائے جانیوالے تجارتی مواقع کی مناسبت سے کم ہے انہوں نے روسی کمپنیوں کے دعوت دی کہ وہ پاکستان میں بالخصوص توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں ۔
انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی مکمل رکنیت کے سلسلہ میں روس کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم کے ذریعے دہشتگردی اور منشیات سمگلنگ کے دوہرے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کو تیار ہے۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.