مفتی محمودشائق کی گرفتاری گہری سازش ہے حکومت علماء کرام کوتحفظ فراہم کر نے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے‘ مفتی محمودشائق پربنائے جانے والے بے بنیادمقدمہ کوخارج کیاجائے ورنہ راست اقدام اٹھائیں گے

میرپورکے علماء حافظ شفقات ‘قاری سلیم نقشبندی ‘ قاری حبیب ‘ قاری حنیف‘ قاری شاہدودیگرکا مشترکہ بیان

ہفتہ 22 نومبر 2014 17:30

میرپور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء)میرپورکے علماء حافظ شفقات سلطانی، قاری محمدسلیم نقشبندی ، قاری حبیب شاہ ، قاری حنیف، قاری شاہد،قاری عطاء المصطفی ودیگرنے کہا ہے کہ مفتی محمودشائق کی گرفتاری گہری سازش ہے حکومت علماء کرام کوتحفظ فراہم کر نے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے مفتی محمودشائق پربنائے جانے والے بے بنیادمقدمہ کوخارج کیاجائے ورنہ راست اقدام اٹھائیں گے،مفتی محمودشائق کی گرفتاری لمحہ فکریہ سے کم نہیں آزادکشمیرمیں احتجاج کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ مفتی شائق پربنایاجانے والامقدمہ بے بنیادہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے مقدمے کوختم نہ کیاگیاتوعلماء کرام احتجاج کادائرہ آزادکشمیربھرمیں پھیلانے پرمجبورہونگے اورحالات کی خرابی کی ذمہ داری حکومت اورپولیس پرعائدہوگی۔