وویمن یونیورسٹی باغ میں کلاسز کے آغاز کیلئے تمام انتظامی وتدریسی معاملات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،سردار قمرالزماں خان

پیر 24 نومبر 2014 16:50

باغ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)آزاد کشمیر کے وزیر صحت سردار قمرالزماں خان نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کی وویمن یونیورسٹی باغ میں 26نومبر 2014سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو رہا ہے جس کے لیے تمام انتظامی وتدریسی معاملات کے حوالہ سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس روز یونیورسٹی میں کلاسوں کے اجرا کے موقع پر ایک بہت بڑی تقریب منعقد ہو گی جس میں عوام کی بہت بڑی تعداد بلاخصوص خواتین اور سکولز اور کالجزکی طالبا ت ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گی میں باغ کے عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا شکرگزار ہوں کے انہوں نے ہمیشہ میری لبیک پہ باغ کے اندر تاریخی اجماعات کرتے ہیں اور آنے والے ممانوں کا والہانہ استقبا ل کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹر یٹ میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 26نومبر کو کارکنان اپنے اپنے علاقوں سے بڑئے بڑئے جلوسوں کی صورت میں باغ وویمن یونیورسٹی پہنچیں اور اس تقریب میں کالجز اور سکولوں کی طالبات خصوصی طور پر شرکت کریں کیوں کے یہ تقریب خلصتاً ان طالبات کے لیے ہے جن کے لیے باغ میں اس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ باغ کے عوام ہاڑی گہل سے اپنے تمام معزز ممانوں کو ایک جلوس کی صورت میں وویمن یونیورسٹی تک لائیں انہوں نے کہا کہ صدرآزاد کشمیر سردار یعقوب خان اور ہائیرایجوکیشن کے چیئرمین چوہدری مختیاراور دیگر ممانوں کا تاریخی والہانہ استقبال کر کے انکا شکریہ بھی ادا کریں اور عملی ثبوت بھی دیں کہ ہم اللہ اور اس کے بندوں کا جو عوام کے لیے سہولیات اور تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہیں ان کا تہہ دل سے شکرگزار ہیں وزیرصحت عامہ سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ میری ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ میں اپنے عوام کے لیے ایسے فلاحی ،تعمیراتی اور تعلیمی ادارے قائم کر سکوں جن کا عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہووویمن یونیورسٹی کا قیام باغ میں میراخواب تھا جب تک اس کا عملی جامہ پہنایا جاتا میں سکون کی نیندسو سکتا اس کا ایکٹ اسمبلی سے پاس کروایا اور باغ میں اس کے لیے تمام معاملات کی ہر جگہ اور ہر مرحلہ پر خود کوشاں رہا اور آج اللہ پاک سے سروسجودہو کر شکر ادا کر رہا ہوں کہ ہماری بچیوں کو باغ کے اندر اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی مہیا ہوئی اور انشاء اللہ یہاں سے ہماری بچیاں اعلی تعلیم حاصل کر کے مستقبل میں عملی زندگی میں اعلی عہدوں پر فائز ہو سکیں گی سردار قمرالزمان خان نے کہاکہ میں نے جوبھی انتخابی وعدے کیے تھے وہ پورے کردہے ہیں اور سال 2016تک میرئے انتخابی حلقہ میں کوئی بھی پولنگ سٹیشن ایسا نہ ہو گا جس کے 100فیصد کام مکمل ہو جائیں گے اور آئندہ الیکشن میں ان ہی کارکردگی کے بنیاد پر عوام کے پاس جائینگے ۔

(جاری ہے)