لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ یوم میں جواب طلب کر لیا۔
منگل 25 نومبر 2014 11:57
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ مظہر نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار رضوان گل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت عوام کوگذشتہ دس سالوں سے نچلی سطح تک اقتدار منتقل کرنےسے گریزاں ہے جس کی وجہ سے غیر آئینی طور پر بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جا رہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ بھی حکومت کو پندرہ نومبر تک کی مہلت فراہم کر چکی ہے مگر حکومت عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی بھی مرتکب ہو چکی ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بنیادی جمہوریت کی بحالی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی بناءپر عدالت حکومت پنجاب کو صوبے میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات صادر کرئے۔جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.