باغ ‘تنخواؤں کی عدم ادائیگی ‘ای سی ای ٹیچرزنے 20دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دیدی

منگل 25 نومبر 2014 16:52

باغ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)تنخواؤں کی عدم ادائیگی ای سی ای ٹیچرزنے 20دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی ‘محکمہ مالیات اور حکومت آزادکشمیر ای سی ای ٹیچرز کو 30ماہ کی تنخواہ ادا کرے اور آسامیاں تحلیق کر کے127 خواتین ٹیچرز کو مستقل کیا جائے بصورت دیگر اس ظلم اور نا انصافی اور اپنے حقوق کے لیے سیکریٹری مالیات آفس سامنے دھر نا دیں گیں ان خیالات کا اظہار ای سی ای ٹیچرز کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے متاثرہ ٹیچرز نے کیا اجلاس سے خورشیدہ بیگم ، عابدہ بیگم ، عرفانہ بتول ،سیما راجہ ،سلمی یعقوب اور دیگر نے خطاب کیا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ای سی ای ٹیچرز نے کہا کہ تیس ماہ سے بغیر تنخواہوں کے کام کر رہی ہیں بھرپور محنت اور لگن سے کام کرنے کے باوجود محکمہ مالیات نے تیس ماہ سے تنخوائیں ادا نہیں کیں اُنہوں نے کہا کہ بیس دسمبر تک حکومت آزادکشمیر اور محکمہ مالیات ہمارے بقایا جات ادا کرے اور ہمیں مستقل کیا جائے بصورت دیگر بیس دسمبر کے بعد اسلام آباد میں دھر نا دیں گیں اجلاس کے بعد متاثرہ ٹیچرز نے ٹیچرز آرگنائزیشن کے ضلعی صدر حاجی عبدالطیف اور متحدہ محاز اساتذہ پاکستان کے رہنماء سید خالد گیلانی سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا جنہوں نے ای سی ای ٹیچرز کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا