تعلیمی سیشن اختتام کے قریب ، حلقہ کھاوڑہ کے ہائی سکول نور پور نکراں کے صدر معلم کا تبادلہ کر دیا گیا‘ طلباء کو مشکلات کا سامنا

بدھ 26 نومبر 2014 15:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) تعلیمی سیشن اختتام کے قریب ، حلقہ کھاوڑہ کے ہائی سکول نور پور نکراں کے صدر معلم کا تبادلہ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ادارہ میں زیر تعلیم طلباء کا مستقبل مخدوش ہو نے کا خدشہ،عوام علاقہ سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق تعلیم سیشن ختم ہونے میں صرف دو ماہ رہ گئے ہیں ایسے وقت میں اساتذہ سال بھر محنت کے بعد طلباء کو کورس تیار کرواتے ہیں اور ایسے وقت میں کسی بھی معلم کا تبادلہ طلباء کے تدریسی عمل پر پر بُری طرح اثر انداز ہوتا ہے ، حلقہ کھاوڑہ کے ہائی سکول نور پور نکراں کے صدر معلم خورشید عالم کا تبادلہ کر دیا گیا ہے عوام علاقہ موجودہ سیکرٹری تعلیم کی طرف سے گھوسٹ سکولوں کے خلاف ایکشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں صدر معلم کا تبادلہ ہونے سے طلباء کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے ہم وزیر خزانہ، وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ خورشید عالم کا تبادلہ منسوخ کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار عوام علاقہ محمد نذیر اعوان ، محمد صابر، حیات اللہ اعوان، محمد نعیم، لطیف اعوان و دیگر نے انپے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے۔