مظفر آباد،پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود انتظامیہ کرایوں میں کمی نہ کروا سکی ‘سڑکوں پر ٹرانسپورٹروں کا راج قائم

جمعہ 28 نومبر 2014 16:05

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء)پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود انتظامیہ کرایوں میں کمی نہ کروا سکی ‘سڑکوں پر ٹرانسپورٹروں کا راج قائم‘ کرایہ میں کمی کا مطالبہ کرنے والے مسافروں کو گالیاں اور گاڑیوں سے اتارنا معمول بن گیا‘ عوامی ‘ سیاسی ‘ سماجی حلقوں نے صورت حال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرٹرانسپورٹ طاہرکھوکھر کے استعفیٰ کے بعد یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے ‘ ماضی میں بھی جب پٹرول کی قیمت ایک روپیہ کم ہوتی تھی تو ٹرانسپورٹر کرایہ نامے جاری ہونے سے قبل ہی از خود کرایے کم کردیتے ْتھے لیکن آج ایک ماہ ہونے کوہے پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود انتظامیہ ٹرانسپورٹروں کے آگے بے بس ہو گی اور کرایے کم نہ کروائے جاسکے -عوام نے طاہرکھوکھر کو یاد کرنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)