متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کا اجلاس ،پارٹی چیئرمین سردار شوکت علی کشمیری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

جمعہ 28 نومبر 2014 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء)متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کا اجلاس ،پارٹی چیئرمین سردار شوکت علی کشمیری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار قومی آزادی ،غیر ملکی افواج کے انخلاء ،وحدت کی بحالی اور استحصال سے پاک سماج کے قیام کے لیے جدوجہد تیز کرنے کا عزم 6دسمبر کو طارق شہید ،11فروری کو مقبول بٹ شہید ،10اپریل کو پارٹی کا یوم تاسیس منانے اور 28اپریل کو پارٹی کا ضلعی کنونشن منعقد کرنے کے علاوہ معاہدہ کراچی کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان‘ آزادی پسند جماعت متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کا اہم اجلاس ،زیر صدارت ممبر سی سی اشتیاق احمد منعقد ہو ا ،اجلاس میں وسیم نٹ،راجہ مقبول خان،آصف مغل، عبدالکریم قریشی،طاہر حسین شاہ،راجہ عقیل ،راجہ جہانداد ،راجہ صغیر ،راجہ خرم ،شفیق اعوان ،خالد میر ،راجہ بشیر خان ،محمد وسیم بٹ ، آصف مغل ،فواد صادق ،غلام مصطفے ،فہیم کھوکھر سمیت کارکنوں اور عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اجلاس میں متفقہ طور قرار داد کے زریعے پارٹی چیئرمین سردار شوکت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں ضلعی کنونشن ،کالج یونٹ سازی کے علاوہ سٹی ،تحصیل اور حلقہ کی سطح پر تنظیم سازی کے حوالہ سے غور کیا گیا ،اجلاس میں پارٹی کے راہنما طارق چغتائی کی برسی کے علاوہ و دیگر پروگراموں کے حوالہ سے بھی غور کیا گیا ،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے اندر فراڈ انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ریاست کے تمام مقبوضہ حصوں میں استصواب رائے کے لیے اپنی ہی پاس کر دہ قرار دادوں پر عمل در آمد کو یقینی بنائے