سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق سے ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ کی ملاقات‘ بائیو میٹرک ٹائم اینڈ ایٹنڈننس سسٹم بارے بریفنگ دی

جمعہ 28 نومبر 2014 16:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق خان کو ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ سرور گوندل نے بائیو میٹرک ٹائم اینڈ ایٹنڈننس سسٹم کے بارے بریفینگ دی۔ اس موقع پر سپیکر اسمبلی نے کہا کہ حاضری سسٹم میں مزید بہتری کے لئے یہ سسٹم انتہائی ضروری ہے جس سے دفتری نظام میں مثبت تبدیلیاں رونما ہونگی چونکہ قانون ساز اسمبلی ریاست کا سب سے سپریم ادارہ ہے اور ہمیں رولزاور ریگولیشن کے مطابق چلنا چاہئے اوراُس کام میں پہل کرنی چاہئے جس میں بہتری کی گنجائش موجودہو۔

(جاری ہے)

اس سسٹم کی وجہ سے دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور ملازمین کے حاضری کی پابندی میں بہتری آئے گی۔ دوران بریفینگ سپیکر اسمبلی نے ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی سے اس سسٹم کے متعلق متعدد سوالات پوچھے اور اس سسٹم کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں اسمبلی سیکرٹریٹ بھی بائیو میٹرک ٹائم اینڈ ایٹنڈننس سسٹم کی سہولت سے فائدہ اٹھائے گابریفیگ میں سیکرٹری اسمبلی طارق ضیاء عباسی، ایڈیشنل سیکرٹری صاحبان اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :