تحریک انصاف کا سونامی بڑھتا ہوا سمندر بن کر بے قابو ہوگیا تو مسلم لیگ (ن) اور اس کے حواریوں کو بہا کر لے جائیگا

پاکستان تحریک انصاف اوور سیز رہنما راجہ وحید کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 29 نومبر 2014 17:25

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف اوور سیز رہنما راجہ وحید نے کہا کہ آج اسلام آباد ڈی چوک میں سونامی جیسا بڑھتا ہوا سمندر ہے اگر بے قابو ہوگیا تو مسلم لیگ ن اور اس کے حواریوں کو بہا کر لے جائے گا۔آج ہزاروں کی تعداد میں لوگ برطانیہ اور یورپ سے اسلام آباد پہنچ کر جلسہ میں بھرپور حصہ لیں گے۔اوور سیز کے کارکن آج اپنے قائد کیلئے مر مٹنے کیلئے تیار ہیں اور کوئی بھی رکاوٹ جو عوام کیلئے راستہ میں رکھی گئی وہ عوام بہا کر لے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔راجہ وحید حسین نے کہا کہ آج اسلام آباد کی سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا اور کوئی بھی ماں کا لعل اس عوام سمندر کو روک نہیں سکتا اس عوامی سمندر کی منزل حکومت کا مکمل حاتمہ ہے جب تک یہ حکومت تبدیل نہیں ہوجاتی اس وقت تک اسلام آباد کی سڑکوں میں عوامی سمندر بہتا رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی الیکشن دھاندلی 2013کے الیکشن میں دیکھنے میں آئی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ملک کو بحرانوں میں ڈال دیاگیا اور ملک کی ترقی روک دی گئی اور ملک کی خاطر قربانیاں دینے والے جوانوں کے خون کے ساتھ غداری کی گئی ۔

کرپٹ حکومت ملک کی تباہی کا سبب بن رہی ہے جب تک ملک میں اچھی اور دیانتدار لیڈر شپ نہیں آئی ملک ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے اس وقت چلتے ہٰن جب نظام کرپشن سے پاک ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قائد تحریک عمران خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے اور قائد تحریک عمران خان ایک بہادر ،نڈدر اور بے باک لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی اور تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں اسلام آباد ڈی چوک پہنچے گے اور عمران خان کے ایک اشارے پر اپنی جان بھی نچھاور کردیں گے۔