معاشرے سے ظلم کے نظام کا جب تک خاتمہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک یہاں عدل و انصاف قائم نہیں ہو سکے گا‘ ارشدندیم

ہفتہ 29 نومبر 2014 17:36

پلندری ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ معاشرے سے ظلم کے نظام کا جب تک خاتمہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک یہاں عدل و انصاف قائم نہیں ہو سکے گا،میرٹ کی پامالی،رشوت،سفارش کلچر نے معاشرے کی چولیں ہلا کررکھ دی ہیں،مظلوم کی داد رسی نہیں ظالم نظام محکوموں کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اسلامی نظام حکومت کے ذریعے عام آدمی کو انصاف مل سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامعہ مسجد ڈھالیان پلندری میں جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سرمایہ دارانہ نظام کے ہوتے ہوئے یہاں انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکتی عوام فیصلے کرنے میں آزاد نہیں ہیں برادریوں ،علاقائی تعصبات کی وجہ سے حق دار کو اس کا حق نہیں مل سکتا اس کے لیے ہمیں اپنے حق کو درست استعمال کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ نظام کی تبدیلی اور خطے میں فلاحی اسلامی ریاست کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے عوام فیصلے کرتے وقت میرٹ کا خیال رکھیں انہوں نے کہاکہ شہداء اور غازیوں کا مشن یہ ہے کہ ہم فرسودہ نظام کو ختم کر کے یہاں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کر سکیں۔

(جاری ہے)