نوازشریف کو آج پلان سی دیں گے کامیاب نہ ہوا تو پلان ڈی آئے گا، عمران خان،جب سے آصف زرداری اور نوازشریف کی پارٹنر شپ ہوئی ہے ملک تیزی سے تنزلی کی طرف آیا،پیٹرول کی قیمتیں آصف زرداری یا اپوزیشن کی وجہ سے نہیں بلکہ ہماری وجہ سے کم ہوئی ہیں اگر دھرنا نہ ہوتا تو بجلی گیس اور پیٹرول سمیت سب چیزیں مہنگی کر دی جاتیں، ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے ظالم حکمرانوں کا مقصد جائیدادیں بنانا اور عوام کو اپنا غلام رکھنا ہے، دھرنے سے خطاب
ہفتہ 29 نومبر 2014 23:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو اب کوئی طاقت نہیں ہراسکتی ، 108 دن کے دھرنے میں ہم نے سیکھ لیا ہے کہ جو قوم خود ہار نہیں مانتی اسے ہار بھی نہیں ہرا سکتی، اقتدار پر بیٹھے ظالم حکمرانوں کا مقصد جائیدادیں بنانا اور عوام کو اپنا غلام رکھنا ہے، ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے ،بادشاہ سلامت نوازشریف نے ڈیڑھ سال تک چار حلقے بھی نہیں کھلوائے آج جلسے میں ان کو پلان سی دیں گے جس کے بعد ان کے لیے حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا،اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ، حکمرانوں نے 31 اگست کی رات بھی عوام کو غلام بنانے کی کوشش کی اور اس رات جو کیا گیا وہ کبھی نہیں بھول سکتا، آج لوگوں کے سامنے وعدہ کرتا ہوں کہ ایک دن ان سب لوگوں کو سزائیں ضرور دلواوٴں گا اور وہ دن اب زیادہ دور نہیں ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.