پرنٹ میڈیا کی جانب سے شاردہ میں کھلی کچہری کے انعقاد کے ثمرات عوام کوپہنچے لگے

پیر 1 دسمبر 2014 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء)پرنٹ میڈیا کی جانب سے شاردہ میں کھلی کچہری کے انعقاد کے ثمرات عوام کوپہنچے لگے ،عوام کے مطالبے پر انتظامیہ شاردہ نے تحصیل شاردہ کی حدود میں چلنے والے تمام گاڑیوں کو نیاء کرایہ نامہ جاری کردیئے ، دفعہ 144 پرعملدرآمد کرواتے ہوئے تحصیلدار شاردہ غلام محی الدین گیلانی نے ٹرانسپورٹروں اور تاجروں سے میٹنگ کرنے کے بعد شاردہ مین بازار سے گاڑیوں کااڈاہ باہر منتقل کردیا، اور ٹرانسپورٹروں کو پٹرویم مصنوعات میں کمی کے باعث نیا کرایہ نامہ جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کیلئے سختی کی اور اس موقع پر ایڈیشنل ایس ا یچ او عبدالقدوس بھی نفری کے ہمراہ دفعہ 144 کے نفاذ اور اڈاہ کابازار سے باہر منتقل کرنے میں پیش پیش رہے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ شاردہ کاکہنا تھا کہ اگر کسی نے قانون کی خلاف وزری کی تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔