میرپور پروٹیکشن فورم کا ہنگامی اجلاس بڑا احتجاجی مظاہرہ12 دسمبر کی بجائے 15 دسمبر کو کرنے کا فیصلہ

پیر 1 دسمبر 2014 16:02

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء)میرپور پروٹیکشن فورم کا ہنگامی اجلاس بڑا احتجاجی مظاہرہ12 دسمبر کی بجائے 15 دسمبر کو کرنے کا فیصلہ محکمہ برقیات کے دفاتر کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میرپورپروٹیکشن فورم کا ہنگامی اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑا احتجاج12 دسمبر کی بجائے 15 دسمبر بروز سوموار کو کیا جائیگا۔

جس میں منگلا کے پاور ہاوس کی بجائے محکمہ برقیات کے تمام ضلعی دفاتر کا گھراؤ کیا جائیگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر رابطہ مہم کا آغاز بھی کر دیا جائے اور اسلسلہ میں ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں ۔ جو چترپڑی ، منگلا ، چیچیاں ، جاتلاں ، خالق آباد ، کاکڑہ ٹاؤن ، اسلام گڑھ ، چکسواری ، ڈڈیال اور میرپور شہر کے تمام سیکٹروں میں لوگوں کے اندر اپنے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرنے کا شعور بیدار کریں گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میرپور پروٹیکشن فورم نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ بجلی کے بلات میں ناجائز اضافہ غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں اور اپنی عیاشیوں کو پورا کرنے کیلئے غریب عوام پر ناجائز ٹیکس لگا رہے ہیں اجلاس میں سیکرٹری جنرل میرپور پروٹیکشن فورم آصف ندیم بٹ ، صدور انجمن تاجراں چوہدری نعیم ، آصف ڈار ، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید اقبال ، سیکرٹری انجمن تاجراں چوہدری شوکت ، تنویر غاز ی ، راجہ خالد ، شاہد لطیف آرائیں ، پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد منشاء ، چوہدری معروف آف کھاڑک ،محازرائے شماری کے عظیم دتہ ، فقہ جعفریہ کے سید محمود حسین شاہ ، سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس خواجہ ظفر اور دیگر نے شرکت کی ۔

صحافی برادری کی نمائندگی کیلئے رمضان چغتائی ، چوہدری خالد اور صوفی اللہ دتہ خاکسار نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔