نظام میں تبدیلی کیلئے یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز کا روڈ میپ نئی نسل کو دیدیا،محمد مطلوب انقلابی

جمعہ 5 دسمبر 2014 14:57

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم کالجز و آئی ٹی محمد مطلوب انقلابی نے کہا ہے کہ ہم نے نظام میں تبدیلی کے لیے یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز کا روڈ میپ نئی نسل کو دیا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں ،مائنڈ سیٹ کا اظہار عوام سے اٹھا ہے، سیاست خدمت کا نام اور ریاستی امور چلانے کا علم ہے ،نئی نسل علمی ویژن کا مظاہرہ کرے،قرآن کی تعلیمات ہمارے لیے راہ ہدایت اور نجات ہیں ،رائزز فاؤنڈیشن انٹرنیشنل ریاست کے اندر تخلیقی انقلاب برپا کرے گی ،ڈاکٹر نواز اور ان کی ساری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائزز فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب کی صدارت حضرت باجی میاں محمد قاسم مدظلہ علیہ نے کی ،تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر شاہنواز گجر نے سرانجام دیے ،تقریب سے چیئر مین رائزز فاؤنڈیشن ڈاکٹر نواز ، امیر جماعت اسلامی محمود الحسن چوہدری ،ڈاکٹر یعقوب حیدر ،ماہر تعلیم سید اکرم شاہین،ڈاکٹر مظہر اقبال طاہرو دیگر نے خطاب کیا،تقریب میں سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری یعقوب ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالقیوم قمرایڈووکیٹ،سابق ڈی سی چوہدری شریف،کوآرڈینیٹر مقبول گورسی ،طارق بجاڑ،چوہدری خادم،اے ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال،صدر پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن چوہدری مطلوب حسین ،چیئر مین زکوٰة چوہدری رزاق،ضلعی امیر جماعت اسلامی زاہد الحسن چوہدری،پی پی پی رہنماؤں طارق گجر ایڈووکیٹ ،چوہدری محبوب ایڈووکیٹ،طارق داؤد،مہربان کٹھانہ،چوہدری شیر محمد شیریاں،داکٹر حسنین بخاری،ڈاکٹر نثار ملک ،ڈاکٹر سید مصطفیٰ ،فاروق بٹ ،پلندری سے محمد سلیم ،جاوید اقبال اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،وزیر حکومت نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں پر اعتماد بحال کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،پیپلز پارٹی حکومت نے سابقہ فرسودہ نظام ختم کر کے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بی اے بی ایڈ نوجوانوں کو ٹیچرز بھرتی کرنے کا طریقہ کار وضع کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی حکومت نے پانچ یونیورسٹیز اور تین میڈیکل کالجز دیے جو کہ ایک خواب ہے جس کی پیپلز پارٹی نے تعبیر دی ،انہوں نے کہا کہ کوئی کسی کی جگہ نہیں لے سکتا ،قدرت نے ہر شخص کے لیے اس کے مقام کا تعین کر رکھا ہے ،محنت سے انسان اپنامقام بنا لیتا ہے ،چوہدری غلام حسین مرحوم کے بیٹوں نے آج رائزز فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا قیام عمل میں لا کر احسن قدم اٹھایا ہے،تقریب سے چیئر مین رائزز فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمدنواز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائزز فاؤنڈیشن ویژن 2025کے تحت آزاد کشمیر میں 5000نوجوانوں کو روزگار،15000طلباء کو وظائف ،450اسکولز،10ہسپتال،50بنیادی مراکز صحت،100ایمبولینسز،1میڈیکل کالج ،1یونیورسٹی ،30ہزار ماہانہ مستحق افراد کو امداداور30ہزار مریضوں کی ماہانہ مدد کرے گی ،انہوں نے کہا کہ رائزز فاؤنڈیشن انٹرنیشنل شعبہ صحت کے اندر تعلیم و تربیت کا بھی اہتمام کرے گی،تقریب کے آخر میں سجادہ نشین دربار عالیہ ریہاں شریف حضرت باجی میاں محمد قاسم مدظلہ علیہ نے رائزز فاؤنڈیشن کی کامیابی،امت مسلمہ کے اتحاد اور ملکی سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)