عمران خا ن پاکستانی معیشت کمزور کرنے کے درپے ہیں، اسرار افضل

جمعہ 5 دسمبر 2014 14:57

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) ایم ایس ایف این کے جوائنٹ سیکرٹری اسرار افضل نے کہا کہ اس وقت عمرا ن خان پاکستان کی معیشت کمزور کرنے کے درپے ہیں اور اب پاکستان کے باشعور عوام عمران خان کے ایجنڈے کو بخوبی جان چکے ہیں جس طرح پہلے عمران خان کا دھرنا ناکام ہوا انشاء اللہ اب بھی ان کی کال پر کوئی بھی باشعور شہری کان نہیں دھرے گا اور عمران خان کے ناپاک عزائم دعوے دھرے رہ جائیں گے ۔

عمران خان نے جو پاکستان کو بند کرنے کی کال دی ہے وہ وطن دشمنی ہے اس لیے انہیں احتجاجی سیاست ترک کر کے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر با مقصد اور با معنی مذاکرات کرنے چاہیے تا کہ وطن عزیز کی معیشت پر بُرے اثرات مرتب نہ ہوں اور ملکی معیشت کا پہیہ چلتا رہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوا زشریف پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس کا اعلان کیا جبکہ کچھ پراجیکٹس پر کام کا آغاز بھی ہو چکا ہے اور ان منصوبوں کو تکمیل کے بعد پاکستان کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور پڑھے لکھے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت کو ختم کرنے کے لیے توانائی کے بے شمار منصوبوں پر کا م جاری ہے جن کی تکمیل کے بعد ملک سے لوڈ شیڈنگ کا عذاب ختم ہو جائے گا اور صنعتوں کا پہیہ چلے گا جس سے بے روزگاری میں خاتمہ ہو گا اور ملک خوشحالی سے ہمکنار ہو گا ۔