سنیئر صحافی وکالم نگار ریاض خواجہ کی اچانک وفات سے پیدا ہونیوالا خلاء کبھی پر نہیں ہو گا

ہفتہ 6 دسمبر 2014 16:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء)سینٹرل یونین آف جرنلٹس کے ضلعی سیکرٹری مالیات سید غلام رضا کاظمی اور روزنامہ ہمقدم کے ایڈیٹر اذکار نقوی نے کہا ہے کہ سنیئر صحافی وکالم نگار ریاض خواجہ کی اچانک وفات سے پیدا ہونیوالا خلاء کبھی پر نہیں ہو گا۔مرحوم نے عام شہریوں کیساتھ صحافیوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے ناقابل فراموش جدوجہد کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کی خدمات ایک روشن ستارے کی طرح رہتی دنیا تک یادرکھی جائیں گی۔اپنے تعزیتی بیان میں رضا کاظمی اور اذکار نقوی نے مزید کہا کہ سرفراز خواجہ اور دیگر لواحقین کیلئے یہ بڑی مشکل گھڑی ہے اللہ ان کو یہ غم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ریاض خواجہ کی خدمات صحافیوں کیلئے رول ماڈل ہیں آخر میں انہوں نے مرحوم کی درجات بلندی کیلئے دعا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔