پیپلزپارٹی انقلاب اورفکرکانام ہے ،جیالے کارکن کوزبان عطاکی ،محمدالیاس چوہدری

ہفتہ 6 دسمبر 2014 16:33

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) آزادکشمیرحکومت کے مشیروامیدواراسمبلی حلقہ 1محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی انقلاب اورفکرکانام ہے جس نے اپنے جیالے کارکن کوزبان عطاکی چیئرمین بلاول بھٹوشریک چیئرمین آصف علی زرداری،فریال تالپوراوروزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں پی پی پی کومستحکم قوت بنائینگے پاکستان میں جمہوریت اوراداروں کاوقارپی پی پی قیادت کے دم سے ہے اگرمردحرآصف علی زرداری جمہوریت کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے توآج سیاست کے اندر نوواردسیاستدانوں کی نااہلی کے باعث جمہوریت پٹری سے اترچکی ہوتی شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوجانوں کے نذرانے دے کرجمہوریت کوزندہ کیااورآصف علی زرداری نے اپنے ویژن سے جمہوریت کوبچایابھٹوزکے جیالے آئین،پارلیمنٹ اورجمہوریت کے تحفظ کے لیے جانوں کے نذرانے تک پیش کردینگے،پارٹی جیالوں سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ چےئر مین پی پی پی بلاول بھٹو ،محافظ جمہوریت آصف علی زرداری ، فریال تالپور کی قیادت میں پورے ملک اور وزیراعظم و صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں قومی و آزاد کشمیر سطح پر مظلوم طبقات کی نمائندہ قوت ہے پی پی پی پلاٹ فارم پر مزدور ، کسان ، طلباء ،محنت کش ،وکیل الغرض ہر مکتبہ فکر کے طبقات نظر آئیں گے دیگر جماعتوں میں مخصوص کلاسز کے طبقات نظر آئیں گے پی پی پی نہ ہی کمزور یا ختم ہوئی ہے بلکہ پروپیگنڈہ کے ذریعے پارٹی کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور فاٹا کے اندر بھٹو شہید و بے نظیر بھٹو شہید کے چاہنے والے موجود رہیں گے آزاد کشمیر کے جیالوں نے لاہور کنونشن میں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے خطہ کے اندر وزیر اعظم کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا انقلاب بر پا ہو چکا ہے 2016 کے انتخابات بلاول ، آصف علی زرداری اور چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں پھر جیتیں گے انہوں نے کہا کہ پی پی پی قومی سطح پرمنظم قوت ہے،کنونشن کے انعقاد سے پارٹی جیالوں کو نیا عزم اورحوصلہ ملا سابق صدر و شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے جیالوں کو عزت واحترام دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی پی پی کبھی ختم نہیں ہوسکتی کنونشن میں پور ے ملک کی طرح پنجاب کے جیالوں نے بھی بھرپورشرکت کی، پارٹی قیادت کے ساتھ مخالفین نے زیادتیاں کیں مگرآج پارٹی قیادت سب کچھ بھلاکر جمہوریت، آئین اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر پی پی پی جیالوں نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدپر بھرپور اعتماد کا اظہارکیاہے پی پی پی مستقبل کی سیاست میں سب سے آگے ہوگی ۔ بلاول بھٹوکی قیادت میں نوجوان نسل پی پی پی کے دھارے میں شامل ہوگی۔